بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خاران اور واشک میں 11 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خاران میں دہشت گردوں نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے مقامی ٹریفک میں خلل ڈالنے کی کوشش کی، جس پر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

دوسری کارروائی ضلع واشک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں تباہ کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران 2.9 ٹن دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، جسے مبینہ طور پر دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات (IEDs) کی تیاری کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button