
قومی
مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کی کمیٹی کا اجلاس آج استنبول میں ہوگا
مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا افتتاحی اجلاس آج ترکیہ کے شہر استنبول میں ہوگا۔
اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کریں گے۔
اجلاس میں ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور چیفس آف جنرل اسٹاف بھی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں پاکستان کی شرکت ترکیہ اور سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دوستانہ تعلقات اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خواہش کی عکاسی کرتی ہے۔















