
قومی
وزیراعظم شہباز شریف کا تین روزہ سرکاری دورۂ کرغزستان آج سے شروع ہوگا
وزیراعظم محمد شہباز شریف آج کرغز جمہوریہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم یہ دورہ کرغزستان کے صدر صدر صادیر نورغوژوچ جپاروف کی دعوت پر کر رہے ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس اور ایس سی او پلس سمٹ میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف 2026-27 کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہانِ مملکت کونسل (CHS) کی پاکستان کی چیئرمین شپ بھی سنبھالیں گے۔















