
جموں و کشمیر
حریت جماعتوں کی کشمیریوں سے بھارتی یومِ آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل
حریت جماعتوں اور رہنماؤں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہفتہ کے روز بھارت کے یومِ آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منائیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت جماعتوں اور رہنماؤں نے سرینگر میں اپنے الگ الگ بیانات میں کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ کشمیر پر بھارت کے مبینہ جبری قبضے کے خلاف احتجاج کے طور پر بھارتی یومِ آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منائیں۔
بیانات میں کہا گیا کہ بھارت نے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا ہے اور ان کی سرزمین پر قبضہ کرکے ان کی آزادی سلب کی ہے۔
حریت رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ بھارت نے کشمیری عوام کی مرضی کے خلاف کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے، اس لیے اسے مقبوضہ کشمیر میں اپنا یومِ آزادی منانے کا کوئی حق نہیں۔













