
قومی
شہباز شریف اور مصطفیٰ کمال کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر برائے قومی صحت سروسز سید مصطفیٰ کمال نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو وزارت کے جاری منصوبوں اور بیماریوں کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے خصوصی اقدامات سے آگاہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا















