بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے چولپون آتا پہنچ گئے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے کونسل آف فارن منسٹرز (CFM) کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغز جمہوریہ کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔

آمد پر کرغز جمہوریہ کے نائب وزیر خارجہ کائرات تورسنکولوف، کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر، شنگھائی تعاون تنظیم کے لیے پاکستان کے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل اور وزارت خارجہ پاکستان کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

بعد ازاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے، جہاں وزرائے خارجہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور کل ہونے والے کونسل آف فارن منسٹرز کے اجلاس کے ایجنڈے پر گفتگو کریں گے۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button