
تجارت
گرین پاکستان انیشی ایٹو سے بنجر زمینیں قابلِ کاشت، زرعی ترقی کو فروغ
گرین پاکستان انیشی ایٹو (GPI) کے تحت بنجر زمینوں کو قابلِ کاشت بنانے، کسانوں کی رہنمائی اور زرعی ترقی کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
محنت کش نوجوان فارم کے مالک عاصم اعوان کے مطابق دو سال قبل انہیں جو مکمل طور پر بنجر زمین الاٹ کی گئی تھی، اس کا تقریباً 80 فیصد حصہ اب قابلِ کاشت بنایا جا چکا ہے، جہاں گندم، چنے اور کینولا کی کاشت کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فصلوں کے موسم میں فارم پر 700 سے 800 مزدوروں کو روزگار فراہم کیا جاتا ہے، جس سے مقامی افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں اور ان کا معیارِ زندگی بہتر ہو رہا ہے۔
عاصم اعوان کا کہنا تھا کہ یہ صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ پاکستان کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام کے ذریعے مستقبل میں ملک کی کوئی بھی زمین بنجر نہیں رہے گی اور زرعی شعبے کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔
اشتہار















