
ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس والا رہے گا۔
تاہم، مظفرآباد، راولاکوٹ، اسلام آباد، مری اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
آج صبح مختلف شہروں میں ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد اور کراچی میں 29، لاہور میں 33، پشاور میں 31، کوئٹہ میں 25، گلگت میں 20، مری میں 17 اور مظفرآباد میں 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ جموں میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں 22، جموں میں 29، لیہہ میں 12 اور شوپیاں میں 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔















