بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر مملکت کا نوجوانوں اور خواتین پر مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نوجوانوں، خواتین اور بچوں پر زیادہ سرمایہ کاری کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادیاتی صلاحیت کو پائیدار قومی ترقی میں تبدیل کرنے کے لیے انہیں معیاری تعلیم، صحت، مہارتوں اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے۔

عالمی یومِ آبادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی ملک کی ترقی کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے، بشرطیکہ انہیں معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات، فنی تربیت اور باعزت روزگار میسر ہو۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا مضبوط خاندانوں اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے، اور خواتین کی ترقی کے بغیر پائیدار قومی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔

صدر آصف علی زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواتین کو بااختیار بنانے، تعلیم کے فروغ اور تولیدی صحت سے متعلق وژن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نظریہ آج بھی قومی ترقی کی کوششوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

انہوں نے حکومت، پارلیمنٹ، تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی، ترقیاتی شراکت داروں، مذہبی رہنماؤں، ذرائع ابلاغ اور عوام پر زور دیا کہ وہ عوام کی صحت، فلاح و بہبود اور بااختیار بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں۔

صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کو ایک جامع، مساوی اور خوشحال ریاست بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور طبقات کو مل کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button