
قومی
پاکستان ریلوے کی آمدن 115 ارب روپے تک پہنچ گئی، حنیف عباسی
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی آمدن بڑھ کر 115 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، جو ایک اہم سنگ میل ہے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ریلوے کی آمدن میں اضافے کو نمایاں کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مال بردار سروس میں بہتری کے باعث ریونیو میں اضافہ ہوا ہے۔
حنیف عباسی نے بتایا کہ پاکستان ریلوے کی کارکردگی میں بہتری آپریشنل استعداد بڑھانے اور مؤثر اقدامات کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پاکستان ریلوے کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
اشتہار















