
بین الاقوامی
لاکھوں عازمین آج حج کا سب سے اہم رکن’’وقوفِ عرفات‘‘ ادا کریں گے
لاکھوں عازمین آج حج کا سب سے اہم رکن “وقوفِ عرفات” ادا کریں گے، جس کے لیے وہ منیٰ سے میدانِ عرفات کی جانب روانہ ہو رہے ہیں۔ مکہ مکرمہ میں عازمین حج آج خطبۂ حج سماعت کریں گے، جس کا ترجمہ 35 مختلف زبانوں میں کیا جائے گا جن میں اردو، پنجابی اور پشتو بھی شامل ہیں۔
عازمین حج ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے اور پورا دن عبادات، دعاؤں اور تلبیہ کی ادائیگی میں گزاریں گے۔وقوفِ عرفات کو حج کا سب سے اہم رکن قرار دیا جاتا ہے اور دنیا بھر سے آئے ہوئے مسلمان اس مقدس موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر دعائیں مانگتے ہیں۔















