بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

محکمہ مو سمیات نے آج سے 31 مئی کے دوران ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی

محکمہ مو سمیات نے آج سے 31 مئی کے دوران ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ مو سمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 5 سے7 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کا امکان ہے۔سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، موہن جو دڑو، دادو، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، سبی، تربت، ڈیراغازی خان اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ پہنچ سکتا ہے جبکہ کراچی میں 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

اتوار کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 49 ڈگری رہا، شہید بینظیر آباد، موئن جو دڑو 48، جیکب آباد، سکر نڈ اور لاڑکا نہ میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سکھر، نوکنڈی46، ملتان،ڈیرا غازی خان43،لاہور39،اسلام آباد، پشاور میں37 ڈگری رہا۔کراچی اور مظفر آباد 35، کوئٹہ33 جبکہ گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button