بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمن کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے  فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمن کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگزمن نے 18 اوورز میں 129 رنز اسکور کیے۔

صائم نے 50 گیندوں پر 54 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ لبوشین نے 12 گیندوں پر 20 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔

زلمی کی جانب سے ہارڈی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 27 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نہید نے 22 رنز کے عوض 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے 15.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔

ہارڈی نے بیٹنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 39 گیندوں پر ناقابلِ شکست 56 رنز اسکور کیے، جبکہ صمد نے 34 گیندوں پر 48 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ کنگزمن کی جانب سے ایم علی نے 38 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔پشاور زلمی نے 5 وکٹوں سے فتح حاصل کرتے ہوئے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پی ایس ایل 11 کے چیمپئن بن گئے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button