
قومی
صدر، وزیراعظم کا آزادی صحافت کے تحفظ، فروغ کا عزم
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آزادیِ صحافت کے تحفظ اور فروغ کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ جھوٹ کو مسترد کریں اور مستند صحافت کی حمایت کریں۔اپنے پیغام میں وزیرِاعظم شہباز شریف نے ذرائع ابلاغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ بروقت، درست، غیر جانبدار اور متوازن معلومات کی فراہمی معتبر صحافت کی بنیاد ہے۔















