
قومی
وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیرداخلہ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک خصوصاً خیبرپختونخوا میں پائیدار امن اور ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔وہ آج اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے گفتگو کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا ایک اہم وفاقی اکائی ہے۔گورنر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، نظم ونسق اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں ضم شدہ اضلاع میں سیکورٹی کی صورتحال، ترقیاتی اقدامات اور افغان سرحد سے دراندازی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔















