بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

معرکہ حق ، سفارتی اورعسکری محاذ پر کامیابی کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،عطا اللہ

وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے دوران سفارتی،بیانیہ سازی اور عسکری محاذ پر پاکستان کی کامیابی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق نے پاکستان کو ایک نیا تشخص دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ بھارت ان ممالک میں شامل ہے جو اسے فروغ دیتے ہیں۔انہوں نے بھارت کی جارحیت کے فوری اور موثر جواب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی جنگی حکمت عملی نے ملک کے دفاع کو یقینی بنایا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button