بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک معاہدے اور دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک معاہدے اور دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے گئے۔یہ پیش رفت صدر آصف علی زرداری کی موجودگی میں چین کے شہر سانیا میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران سامنے آئی، جہاں دونوں ممالک کے اداروں نے اہم شعبوں میں شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے لائیو اسٹاک و فشریز ڈیپارٹمنٹ اور چینی کمپنی Luoyang Modern Biology Group کے درمیان ایک جوائنٹ وینچر کا معاہدہ طے پایا۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان میں جانوروں کی ویکسینز، بالخصوص منہ کھر بیماری (فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز) کی ویکسین کی فراہمی اور تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔
اس کے علاوہ Al Hassan Trade Establishment، Sany International Development اور Hainan Jiaolong International Technology کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد ہائی اینڈ آلات، مینوفیکچرنگ اور تعمیراتی مشینری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
مزید برآں Dr. Ziauddin Hospital اور Shenzhen Weibang Technology کے درمیان طبی ٹیکنالوجی کے میدان میں اشتراک کے لیے ایک اور مفاہمتی یادداشت پر اتفاق کیا گیا، جس کے تحت جدید طبی سہولیات اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مشترکہ ماڈل تیار کیا جائے گا۔
یہ معاہدے پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی اور تکنیکی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button