بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان خطے میں مذاکرات اور استحکام کیلئے سہولت کاری جاری رکھے گا،عاصم افتخار

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ خطے میں مذاکرات اور استحکام کو فروغ دینے کی کوششوں کی حمایت اور سہولت کاری جاری رکھے گا۔یہ بات اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک کھلے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اس نازک مرحلے پر تحمل، مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسے سفارتی راستوں کو آگے بڑھانے اور اس بحران کے پرامن حل کی وکالت میں سرگرم ہے اور اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات اس عزم کا ثبوت ہیں۔عاصم افتخار احمد نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال دنیا کے مختلف ممالک سمیت پاکستان کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے خطے کے تمام برادر ممالک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سیاسی آزادی کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی قانون کے عالمی احترام اور تنازعات کے پرامن حل کے اصولوں کاحامی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button