بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کے روز ترکیہ میں منعقدہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی، جس میں پاکستان اور مصر کے درمیان مضبوط تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی روابط کو مزید مستحکم رکھنے کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button