
صحت
خیبر پختونخوا میں انسدادِ پولیو کی چار روزہ مہم پیر سے شروع ہوگی
خیبر پختونخوا میں انسدادِ پولیو کی چار روزہ مہم کل بروز پیر سے شروع کی جا رہی ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ساڑھے چھ ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مجموعی طور پر 35 ہزار 500 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنائیں گی۔اس کے علاوہ بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنز اور دیگر عوامی مقامات پر بھی پولیو ٹیمیں موجود ہوں گی تاکہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا سکیں۔صوبے بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مہم کے دوران 50 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔















