بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حج انتظامات موثر انداز میں مکمل کیے جا رہے ہیں، وزیرمذہبی امور

مذہبی امور کے وزیر سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج کے تمام انتظامات بغیر کسی اضافی اخراجات کے موثر انداز میں مکمل کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بات ریاض میں پی ٹی وی نیوز سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کہی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال مجموعی طور پر ایک لاکھ اسی ہزار عازمین، حج ادا کریں گے، جن میں ایک لاکھ بیس ہزار عازمین سرکاری کوٹے کے تحت اور ساٹھ ہزار نجی سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریںگے۔انہوں نے کہا پروازوں، رہائش اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام انتظامات کو خوش اسلوبی سے اور مثالی انداز میں منظم کیا جائے گا تاکہ تمام عازمین کی سہولت اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عازمین کو اعلیٰ معیار کے انتظامات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور وزارت کا مقصد اس سال کے حج کو انتظامات اور سہولیات کے لحاظ سے ایک مثالی تجربہ بنانا ہے۔انہوں نے میزبان ملک کے انتظامات اور پاکستانی عازمین کے لیے تعاون کو سراہتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button