بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پی ایس ایل 11، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

 پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز  نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5  وکٹ  سے ہرادیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا۔

یونائیٹڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 171 رنز  بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے مارک چیمپین نے 40، سمیر منہاس نے 28 اور فہیم اشرف نے 26 رنز بنائے۔

 ملتان سلطانز کی جانب سے مومن قمر نے 3 اور محمد وسیم  نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔  ملتان سلطانز نے 172 رنز کا ہدف 8 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے جوش فیلپے55 رنز بناکر نمایاں رہے۔کپتان ایشٹن ٹرنر نے 43 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button