
قومی
نیپال کے نئے وزیرِاعظم بلندر شاہ کو پاکستانی قیادت کی مبارکباد
صدر آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے نیپال کے نئے وزیرِاعظم بلندر شاہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے الگ الگ تہنیتی پیغامات میں دونوں رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان، نیپال کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ خطے میں نوجوان قیادت کا ابھرنا حوصلہ افزا امر ہے۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان، نیپال کے وزیرِاعظم کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے۔















