بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سرفراز احمد سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات، ریٹائرمنٹ پر اعزازی شیلڈ پیش

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے سرفراز احمد کی پاکستان کرکٹ کے لیے نمایاں خدمات کو سراہا اور انہیں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

چئیرمین پی سی بی نے سرفراز احمد کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کے حقیقی حق کو بخوبی ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے پاکستان کرکٹ کو کامیابیوں سے سرفراز کیا اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ اب بھی سرفراز احمد کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کرتی رہے گی اور وہ ہمیشہ ٹیم کے لیے ایک قیمتی سرمایہ رہیں گے۔

اس ملاقات میں سرفراز احمد کے کیریئر اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button