
قومی
گورنرخیبرپختونخوا، ایران کے قونصل جنرل کا باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ خان نے پشاور میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اورایران کے دیرینہ دوستانہ تعلقات اور موجودہ علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امورزیربحث آئے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے گورنرنے کہا کہ پاکستان اورایران کو تجارتی اورثقافتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مل کرکام کرنا چاہئے۔
انہوں نے زوردیا کہ خطے میں دائمی امن کے قیام اورجارحیت کے خاتمے کیلئے پڑوسی اسلامی ممالک کواتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔اس موقع پر ایران کے قونصل جنرل نے گورنر کو اپریل میں تہران میں ہونے والے پاکستان، ایران تجارتی اور سرمایہ کاری کونسل کے پویلین میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔















