
قومی
صدرمملکت کا نئے چینی سال پر چین کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان عوامی اور ثقافتی وفود کے تبادلوں میں وسیع امکانات موجود ہیں۔انہوں نے اسلام آباد میں چینی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے چین کے نئے سال کے آغاز سے قبل پاکستان کے عوام کی جانب سے چینی عوام کو میلہ بہاراں کی مبارکباد دی اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صدر نے اُمید ظاہر کی کہ دونوں ملک مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنائیں گے اور پاک چین دوستی کو نسل درنسل آگے بڑھایا جائیگا۔















