بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے قومی اتحاد ضروری ہے:عطا اللہ تارڑ

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے قومی اتحاد اور ہم آہنگی ضروری ہے۔آج سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے علمائے کرام کی ذمہ داری بھی اہم ہے۔انہوں نے ایوان کو بتایا کہ پرتشدد انتہا پسندی کے تدارک کیلئے ایک سیل قائم کیا گیا ہے جس کے ذریعے تیار کردہ بیانیے کی رسائی اور پھیلائو کا جائزہ لینے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا نظام وضع کیا گیا ہے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے انتہا پسندانہ بیانیے کا مقابلہ کرنے کے لیے سیل کے تحت مکمل طور پر فعال ڈیجیٹل کمیونیکیشن کا محکمہ کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علما پر مشتمل پیغامِ امن کمیٹی ، امن کے فروغ اور انتہا پسندی کے خلاف سرگرم عمل ہے۔خیبرپختونخوا کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے وفاقی حکومت اور صوبے کے درمیان تعاون ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button