بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

توشہ خانہ کیس ٹو، نیب کے ایک اور گواہ پر بشریٰ بی بی کے وکلاء نے جرح مکمل کرلی

توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے وکلاء نے ایک اور نیب گواہ کے بیان پر جرح مکمل کرلی۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران ڈائریکٹر نیب قیصر محمود کے بیان پر بشری ٰ بی بی کے وکیل نے جرح مکمل کرلی، ایف آئی اے کے گواہ قیصر محمود پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل آئندہ سماعت پر جرح کریں گے۔واضح رہے کہ مقدمہ میں مجموعی طور پر7گواہان کی شہادت قلم بند کی جا چکی ہے ،مقدمہ میں مجموعی طور پر پانچ گواہان کے بیانات پر وکلا صفائی کی جرح مکمل ہو چکی ہے جبکہ چھٹے پر بشریٰ بی بی کے وکیل نے جرح آج مکمل کی۔بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی مزید سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔

اشتہار
Back to top button