
قومی
ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے سیاسی رہنماؤں کے درمیان تعاون ضروری ہے:ایاز صادق
قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے سیاسی رہنماؤں کے درمیان تعاون ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے صدر مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔
سپیکر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانا قومی مفاد میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے اسرائیل ایران تنازعہ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور اہم قومی فیصلوں کے دوران پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت پر زور دیا۔















