بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جرمنی پاک فوج کی انسداد دہشت گردی کارروائیوں کا معترف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر جو جرمنی کے سرکاری دورے پر ہیں نے جرمن سویلین اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔دورے کے دوران جرمن چیف آف ڈیفنس جنرل کارسٹن بریور نے ان کا استقبال کیا جہاں انہیں جرمن مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آرمی چیف نے اپنے جرمن ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل الفونس ماس سے بھی ملاقات کی اور جرمن آرمی چیف کے ہمراہ آرمی کامبیٹ ٹریننگ سینٹر گارڈلیگن کا دورہ کیا۔جنرل سید عاصم منیر کو سنٹر کے مختلف پہلوؤں اور جرمن فوج اور دیگر افواج کے دستوں کو دی جانے والی تربیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے شہری جنگ پر ایک مظاہرہ بھی دیکھا اور مختلف تربیتی سہولیات کا دورہ کیا۔

آرمی چیف نے وفاقی چانسلر کے خارجہ پالیسی اور سلامتی کے مشیر مسٹر جینز پلوٹنر، وزیر مملکت برائے خارجہ امور مسٹر ٹوبیاس لنڈر اور وزارت دفاع میں اسٹیٹ سیکرٹری مسٹر نیلز ہلمر سے بھی ملاقات کی۔جرمن قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن واستحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کا اعتراف کیا۔

مزید پڑھیے  آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج سپریم کورٹ کا لارجر بینچ کرے گا
Back to top button