بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج سپریم کورٹ کا لارجر بینچ کرے گا

آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج سپریم کورٹ کا لارجر بینچ کرے گا۔گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان عمرعطابندیال نے آڈیولیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر لارجربینچ تشکیل دیا تھا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربینچ آج آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواست سنےگا، بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہوں گے ۔صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے آڈیولیکس کمیشن کے طلبی کا نوٹس چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کی کارروائی اور احکامات کو غیر آئینی ،غیر قانونی قرار دینے کی استدعا  کردی۔

 آڈیو لیکس کمیشن نے مبینہ آڈیوز سے جڑی 4 شخصیات عابد زبیری، خواجہ طارق رحیم ایڈووکیٹ، صحافی عبدالقیوم صدیقی اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کو کل طلب کیا ہے۔واضح رہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا ہے، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم کمیشن میں بلوچستان ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شامل ہیں، کمیشن نے آڈیوز طلب کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

Back to top button