بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کا ویمنز کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے لندن کے پاکستان ہاؤس قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔پاکستان ہاؤس میں منعقدہ ظہرانے میں ویمن کرکٹ ٹیم کی تمام 17 کھلاڑیوں سمیت سپورٹ اسٹاف نے شرکت کی۔

اس موقع پر قومی ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی دستخط شدہ شرٹ کا تحفہ پیش کیا۔ظہرانے کے موقع پر کھلاڑیوں سے بات چیت کے دوران پاکستانی ہائی کمشنر نے قومی ویمن ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیے  ہیری بروکس کا دمادم مست قلندر، اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست
Back to top button