بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی، مغربی ہواؤں کا سلسلہ 24 اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ 24 سے 27 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، خیبر پختونخوا میں 25 سے 29 اپریل کے دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے، اسلام آباد، مری، گلیات، اٹک، چکوال میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں 24 سے 27 اپریل کے دوران مختلف حصوں میں بارش متوقع ہے۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد میں 25 اور 26 اپریل کے دوران بارش کا امکان ہے، 26 سے 29 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختوا، کشمیر، مری، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ہے، بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

مزید پڑھیے  شاداب خان کا سڈنی سکسرز کے ساتھ معاہدہ طے
Back to top button