بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم سینٹر کا دورہ

ایرانی صدر کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ علم الھدیٰ نے پاکستان سویٹ ہوم سینٹر کا دورہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آصفہ بھٹو نے ایرانی صدر کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ علم الھدیٰ کا استقبال کیا، انہوں نے یتیم بچوں کو محفوظ اور پرورش کا ماحول فراہم کرنے میں مرکز کے کردار کی تعریف کی، انہوں نے قوم کے کامیاب مستقبل کے لئے نوجوان نسلوں کی حمایت کے اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے بچوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید پڑھیے  یوٹیلیٹی اسٹورز رمضان پیکیج،7ارب 84 کروڑ 26 لاکھ روپے کی سبسڈی مختص
Back to top button