بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

9مئی کے مقدمات جلد منطقی انجام کو پہنچیں گے ، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ امید ہے کہ 9مئی کے مقدمات جلد منطقی انجام کو پہنچیں گے ، جن کے جرائم سنگین نہیں تھے انہیں عدالت سے ریلیف مل گیا ۔اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب کا دورہ خوش آئند اور کامیاب رہا ، ہماری خارجہ پالیسی کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے ، جس سنجیدگی سے دوست ممالک پاکستان کے ساتھ معاملات پر بات کر رہے ہیں وہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا نیا باب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کی رپورٹس آرہی ہیں ، کہا جارہا ہے کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے کردار ادا کر رہی ہے اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے، پاکستان سٹاک مارکیٹ سابق ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب  کامیاب رہا

ان کاکہنا تھا کہ  وزیر اعظم کا سعودی کا دورہ بہت کامیاب رہا اور کل سعودی وفد نے کہا کہ ہم شہباز شریف کے دورے کی وجہ سے آئے ہیں، ہم سعودی وفد کے شکر گزار ہیں، ان کے ساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سے ریفائنری، ٹورزم کے بہت سے معاملات زیر بحث آئے جنہیں عملی جامع پہنایا جا رہا ہے اور چند دنوں میں اعلی سظح کا وفد بھی آئے گا اور معاہدوں پر دستخط میں پیش رفت ہوگی۔

عطا تارڑ نےکہا کہ سعودی عرب سے ایک نجی سیکٹر کا بھی وفد آئے گا، ان کے دورہ کو سہولت دی جائے گی اور جب وہ ہمارے سیکٹرز کے ساتھ کام کریں گے تو یہ معیشت کے لیے بڑا قدم ہوگا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ دنیاجانتی ہے کہ شہبازشریف ڈیلیور کرنے والے لیڈر ہیں ، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت بہترین کردار ادا کررہی ہے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پذیرائی ہورہی ہے ۔

مزید پڑھیے  پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری

اپوزین جماعت پر تنقید کرتے ہوئے عطاتارڑ نے کہا کہ بلوچستان میں اپوزیشن کا پہلا جلسہ ناکام تھا ، جو تقریریں ہوئیں اس سے لگتا ہے کہ یہ کمپنی چلنے والی نہیں ، پی ٹی آئی اپنی ہی صفوں میں اتحاد پیدانہ کرسکی ، اپوزیشن کے پاس بات کرنے کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں ۔

عطاتارڑ نے کہا کہ امید ہے کہ  9مئی کے مقدمات جلد منطقی انجام کو پہنچیں گے ، جن کے جرائم سنگین نہیں تھے انہیں عدالت سے ریلیف مل گیا ، فیض آباد دھرنا کمیشن پر کابینہ اجلاس میں کوئی بات نہیں ہوئی ۔

لیگی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن ہمارا ساتھ دے لیکن ” میں نا مانوں”  کی سیاست نہیں چل سکتی، ان کیسز پر توجہ دیں جو آپ کے رہنما بھگت رہے ہیں، اپوزیشن کی تحریک زور نہیں پکڑ پائے گی، جو سفر ہم نے ترقی کا شروع کیا وہ جاری و ساری رہے گا۔

 انہوں  نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، وزیر خزانہ امریکا میں ہے ان کی میٹنگز جاری ہیں ، ہم تمام ممالک سے دوستانہ روابط چاہتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ آج وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا اس میں سعودی دورے پر تفصیلی گفتگو کی گئی، گندم کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، اس دفع گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں تو کابینہ نے فیصلہ کیا کہ چاروں صوبائی حکومتوں خط لکھا جائے گا کہ گندم کی پروکیورمنٹ کے ہدف بڑھائیں جائیں تاکہ کسان سے زیادہ سے زیادہ گندم لی جائے اور اس کا ریٹ بھی اچھا رکھا جائے، اس سے کسان خوشحال ہوگا۔

Back to top button