بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

برطانیہ نے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 میں 7 لاکھ 45 ہزار ریکارڈ تعداد میں لوگوں نے برطانیہ سفر کیا۔برطانیہ آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے ہنر مند اور فیملی ویزا پر کم از کم تنخواہ کی شرط میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ہنر مند افراد کے برطانوی ویزا کے لیے سالانہ تنخواہ کی حد 26 ہزار 200 سے بڑھا کر 38 ہزار 700 پاؤنڈ کردی گئی ہے۔جب کہ فیملی ویزا کے لیے کم از کم تنخواہ کی حد بھی 18 ہزار 600 سے بڑھا کر 29 ہزار پاؤنڈ کردی گئی ہے۔

کم از کم تنخواہ کی حد ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر اور ٹیچرز وغیرہ پر لاگو نہیں ہوگی جبکہ سوشل کیئر کے شعبے میں کام کرنے والے افراد اب زیر کفالت افراد کو برطانیہ نہیں لاسکیں گے۔نئے ویزا پالیسی کے فیصلے پر عملدرآمد 11 اپریل سے شروع ہوگیا۔

مزید پڑھیے  روس کے حملوں میں تیزی، یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں میں خونریز جھڑپیں
Back to top button