بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سینیٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی فیصل واوڈا کی حمایت کریگی

پاکستان پپیلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن میں سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو سپورٹ کرنے کا اعلان کردیا۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ فیصل واوڈا کو سپورٹ کرنے میں کوئی برائی یا حرج نہیں، وہ اس شہر سے ایم این اے رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اب عدلیہ کی آزادی کا خیال آ رہا ہے، جب بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائےگئے اس وقت عدلیہ کی آزادی کسی کو یاد نہ آئی۔

ان کا کہنا تھاکہ کچے کے علاقے اور اسٹریٹ کرائمز  پر قابو پانے کےلیے حکومت سنجیدہ ہے، ہر شہری کی جان اور مال کی حفاظت حکومت کا فرض ہے، ہم نے سندھ میں اسلحہ اور منشیات کو آنے سے روکا ہے۔شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ ملک میں اسلحہ اور منشیات کو سرحدوں پر روکنا وفاقی اداروں کی ذمہ داری ہے۔خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سینیٹ انتخابات میں سندھ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں اور آزاد حیثیت میں کاغذات جمع کرائے۔

مزید پڑھیے  پولیس کا چوہدری پرویز الہٰی کے گھر چھاپا، خواتین اور بچوں کو باہر نکال کر گھر کی تلاشی
Back to top button