بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایسٹرخوشیاں بانٹنے کا تہوار ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ ایسٹر خوشیاں تقسیم کرنے کا تہوار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسٹر انسانی زندگی میں بھلائی اور صالح اوصاف کی طرف مائل ہونے کے جذبہ کا مظہر ہے۔مسیحی برادری امن پسند اور ہمارے لئے قابل احترام ہے۔ مسیحی برادری نے نہ صرف تحریک پاکستان میں اپنا حصہ ڈالا بلکہ ملک کی ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ ملک کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات، وطن سے محبت اور وابستگی شک وشبہ سے بالا تر ہے۔انہوں نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے لیے بلا تفریق مذہب و نسل مساوات، آزادی اور سلامتی کی تلقین کی۔ ہمیں آج محبت، بھائی چارے اور اتحاد کے پیغام کو عام کرنے کا عہد کرناہے۔

مزید پڑھیے  کیا یہ جمہوری نظام ہے، پورےپاکستان کونچایاہوا ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
Back to top button