بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بجلی مزید مہنگی

  نیپرا نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گراتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کردی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کےلیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔نیپرا نے بجلی 2  روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔

بجلی مہنگی کرنےکی منظوری  رواں مالی سال دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھانےکا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔

نیپرا کے مطابق صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اور جون میں کی جائیں گی۔بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر  بھی ہوگا۔ اضافے سے صارفین  پر 85 ارب  20  کروڑ روپے کا اضافی  بوجھ  پڑے گا۔

مزید پڑھیے  مولانا فضل الرحمان نے 26اپریل کو پی ڈی ایم کا اجلاس طلب کرلیا
Back to top button