بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراطلاعات کاجعلی خبروں کی روک تھام کیلئے ضابطہ اخلاق وضع کرنے پرزور

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ جعلی اور جھوٹی خبریں ایک اہم عالمی مسئلہ ہے اور اس مسئلے کے حل کے لئے ضابطہ اخلاق وضع کرنے کی ضرورت ہے۔انہو ں نے یہ بات برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر زوویئرسے اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔

ملاقات میں ذرائع ابلاغ، فلم اور ڈرامے سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون سے متعلق امورر پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وفاقی وزیر نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ خصوصاً خبروں کی مکمل تصدیق کےبعد نشر اور اشاعت کریں ، خصوصاً سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کا م کرنے کی ضرورت ہے۔برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر نے اس موقع پر اطلاعات ونشریات کے وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر عطا اللہ تارڑ کو مبارکباد دی اور مختلف شعبوں میں پاکستان اور برطانیہ کے تعاون کو فروغ دینے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

Back to top button