بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر آصف زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایوان صدرکے پریس ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدرِ مملکت نے یہ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے پیشِ نظر کیا ہے۔پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ صدر آصف زرداری کے فیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، صدر مملکت نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا کرتے ہوئے تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں محسن نقوی نے کہا کہ انہیں وفاقی وزیر داخلہ اور منشیات کے طور پر قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے۔’پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ’اس مدت میں اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ اس مشکل وقت میں ہر ممکن طریقے سے اپنی قوم کی حمایت اور خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔‘

مزید پڑھیے  صدر زرداری کی ترک صدر کو دور پاکستان کی دعوت
Back to top button