بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکی نیشنل گارڈ کاہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں میکسیکو سرحد کے قریب امریکی نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں 3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا، فوجی طیارہ سرحد پر گشت کر رہا تھا جس میں نیشنل گارڈ کے دو فوجی اور ایک بارڈر پیٹرولنگ ایجنٹ ہلاک ہوا۔

اس کے علاوہ گرنے والے طیارے میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔مقامی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں خاتون سمیت چار افراد سوار تھے۔

مزید پڑھیے  سری لنکا میں نافذ ایمرجنسی میں توسیع،سابق صدر کو مزید 14روزسنگاپور میں رہنے کی اجازت
Back to top button