بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشتگرد گرفتار

کراچی کے ضلع کیماڑی میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی سندہ نے ضلع کیماڑی کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا جس میں 30 مشتبہ افراد کو ’تلاش ایپ‘ کے ذریعے چیک کیا گیا۔

آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار کرکے تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمات بھی درج کرلیے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی سندہ کے مطابق ملزم امیر حاتم ولد طوطی خان کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگرد محمد نعیم عرف خاکسار کا بھائی ہے۔

مزید پڑھیے   لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار
Back to top button