بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

برطانیہ کا بجٹ پیش،مسلمانوں کی یادگاروں کیلئے بھاری رقم مختص

برطانیہ میں نئے مالی سال کیلئے بجٹ پیش کردیا گیا، بجٹ میں پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں برطانیہ کیلئے قربانیاں دینے والے مسلمانوں کی یادگار کیلئے 10 لاکھ پاؤنڈ مختص کرنے کا اعلان کیا گیا۔چانسلرجیریمی ہنٹ کی جانب سے پیش کیے گئے نئے مالی سال کے بجٹ میں برطانیہ میں ٹیکس کٹوتی، فیول ڈیوٹی منجمد، ویپس پر نئی لیوی اور تمباکو پر ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے جبکہ بزنس کلاس مسافروں پر ائیرپیسنجر ڈیوٹی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔نئے بجٹ میں پراپرٹی کیپیٹل گین ٹیکس کو 28 سے 24 فیصد کیا گیا ہے جبکہ نیشنل انشورنس میں 2 پنس کٹوتی کے ساتھ بچت کرنے والوں کیلئے نیو برٹش آئی ایس اے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں برطانیہ میں سرمایہ لگانے پر 5 ہزار پاؤنڈ ٹیکس فری الاؤئنس، ہاؤسنگ سپورٹ فنڈز 31 مارچ کے بعد بھی چھ ماہ تک فراہم کیا جائے گا۔چانسلرجیریمی ہنٹ نے اپنی تقریر کا آغاز پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں برطانیہ کیلئے قربانیاں پیش کرنے والے مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔اپنی بجٹ تقریر میں چانسلر جیریمی ہنٹ نے پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانیہ کیلئے قربانیاں دینے والے مسلمانوں کی یادگار بنانے کیلئے 10 لاکھ پاؤنڈ مختص کرنے کا اعلان بھی کیا۔

مزید پڑھیے  سعودی عرب میں ایگزٹ ری انٹری پر عائد 3 سال کی پابندی ختم کردی گئی
Back to top button