بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، صوبائی اسمبلی میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔صوبائی اسمبلی کیلئےاسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج ہونے والے پہلے اجلاس میں نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشتیں ملنے کے حوالے سے فیصلہ نہ ہونے پر خواتین کی 21 اور اقلیتوں کی 4 نشستیں خالی رہیں گی۔

اسمبلی اجلاس کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ اسمبلی کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے پہلے اجلاس میں خواتین کی مخصوص 26 نشستوں میں جمیعت علمائے اسلام ف اور مسلم لیگ ن کی 2-2 خواتین اور پیپلز پارٹی کی ایک خاتون حلف لیں گی جبکہ 21 مخصوص نشستیں خالی رہیں گی اور اقلیتوں کی چار نشستوں پر بھی اراکین حلف نہیں لے سکیں گے۔

حلف اٹھانے کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے جبکہ دوسرے دن ان عہدوں پر انتخابی عمل ہوگا جبکہ جمعے کے روز نومنتخب اراکین اسمبلی قائد ایوان کا انتخاب کریں گے۔

مزید پڑھیے  برطانوی وزیراعظم کا شہباز شریف کو ٹیلی فون،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی
Back to top button