
قومی
پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے ایران نے ثالثی کی کوششیں شروع کردیں
پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے ایران نے ثالثی کی کوششیں شروع کردیں۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی، سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیتے ہوئے اعلیٰ سطح کے روابط کے تسلسل پر اتفاق کیا۔میڈیا سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت تعلقات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، پاکستان پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کرچکا ہے، پاکستان پہل نہیں کرے گا لیکن مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ایرانی وزیر خارجہ صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وہ اسی ہفتے بھارت بھی جائیں گے۔















