بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

بی آئی ایس پی کا امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے چھ بینکوں کیساتھ معاہدہ

 بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے ملک بھر میں ترانوے لاکھ مستحقین میں امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے چھ بنکوں کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے ۔معاہدے پر دستخط پروگرام کے چیئرپرسن ڈاکٹر محمد امجد ثاقب اور دیگر فریقوں کی موجودگی میں ایک تقریب میں کیئے گئے ۔

سیکرٹری بی آئی ایس پی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ابتدائی طورپر پروگرام صرف دو بنکوں کی خدمات سے استفادہ کررہا تھا۔تاہم یہ توسیع وسیع ترخدمات فراہم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے جس سے مزید شفافیت آئے گی بی آئی ایس پی ادائیگی کے اس نئے نظام کے ذریعے متعارف کرائی گئی مسابقت کی وجہ سے سالانہ دو ارب روپے کی بچت کرے گا ۔نتیجے کے طورپر اب وسیع شراکت داری خدمات کے ساتھ بی آئی ایس پی مستحقین کو 15 کلسٹرز اور چھ بنک خدمات فراہم کریںگے۔

مزید پڑھیے  ڈالر کی قدر میں اضافے کا سسلسلہ برقرار
Back to top button