بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

محکمہ معدنیات نے اپنے ریونیو ہدف سے 19 فیصد زائد محصولات اکٹھے کئے، بابر امان بابر

سیکرٹری معدنیات پنجاب بابر امان بابر کی زیر صدارت محکمے کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ایک سال کے دوران کئے گئے اقدامات اور کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔ محکمہ معدنیات کے زیلی اداروں کے 1500 افیسرز اور افیشلز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر گزشتہ ایک سال میں لیے گئے نئے اقدامات اور اچیومنٹس پر غور کیا گیا اور سیکرٹری کی جانب سے محکمے کی کارکردگی میں بہتری کے لئے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی، وزیر معدنیات ابراہیم حسن مراد اور چیف سیکرٹری پنجاب کے گزشتہ ایک سال کے دوران گاہے بگاہے احکامات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران چالیس اہم نئے اقدامات اٹھائے گئے اور کامیابیاں حاصل کی گئیں جن کی تفصیل وزیر معدنیات عنقریب اپنی پریس کانفرنس میں بتائیں گے۔

سیکرٹری معدنیات پنجاب بابر امان بابر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں محکمہ معدنیات ریونیو کے اہداف اور وصولی کے اعتبار سے بہترین محکمہ رہا۔

محکمہ معدنیات نے اپنے ریونیو ہدف سے 19 فیصد زائد محصولات اکٹھے کئے۔ رواں سال گزشتہ مالی سال سے دگنا ریونیو اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ اگلے تین سال کے لئے 150 ارب روپے کا ریونیو پلان بنا لیا گیا ہے۔

سیکرٹری معدنیات نے نشاندہی کی کہ صوبہ پنجاب میں صرف ہمالین پنک راک سالٹ کی ویلیو ایڈڈ ایکسپورٹ سے 13 ارب ڈالر کمائے جا سکتے ہیں جس کو ممکن بنانے کے لئے پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر معدنیات اور چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر معدنیات کی چوری کے خلاف انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں دریائے سندھ میں اٹک کے مقام پر سونے کے ذرات کی چوری کو مکمل طور پر روکنا ایک انتہائی مشکل اور تاریخی اقدام رہا جس کا سہرا حکومت اور تمام ٹیم کو جاتا ہے۔

مزید پڑھیے  پاکستان اسٹاک ایکسچینج : ایک دن میں ریکارڈ ایک ارب 74 شیئرز کا کاروبار

بابر امان بابر نے کہا کہ سیکرٹری معدنیات کی کورٹ میں سالہا سال سے زیر التوا 173 پرانے کیسز کا میرٹ پر فیصلہ کر دیا گیا ہے اور نئے سال کا اغاز زیرو پینڈنسی سے کیا گیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ پرانے التوا شدہ کیسز کے فیصلوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ پچھلے ایک سال میں مختلف آئی ٹی انیشیٹوز کی بدولت محکمہ کو ڈیجیٹائزیشن، آٹومیشن اور رئیل ٹائم مانیٹرنگ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ محکمے کے مختلف امور کو بہتر طریقے سے انجام دینے کے لئے ایس او پیز بنا دیے گئے ہیں جن پر ہفتہ وار رپورٹ لی جاتی ہے۔ تمام افسران کی کارکردگی کو جانچنے کے لئے کی پرفارمنس انڈیکیٹرز تشکیل دیے گئے ہیں جن پر ماہانہ بنیاد پر رپورٹ لی جاتی ہے۔

سیکرٹری معدنیات نے واضح کیا کہ محکمے میں جزا و سزا کے فیصلے صرف کارکردگی کی بنیاد پر کئے جائیں گے۔ انہوں نے تمام آفیسرز اور آفیشلز کو سختی سے باور کرایا کہ رشوت کے لین دین، کام میں کوتاہی، کم پروڈکشن رپورٹ کرنے اور چوری میں معاونت پر ملازمت سے برخواست کر دیا جائے گا۔ محکمے کی بہتری کے لئے کوئی بھی آفیسر یا آفیشل تجاویز دے سکتا ہے۔ بابر امان بابر نے کہا کہ ہر کام کرنے والے آفیسر اور آفیشل کو مکمل سپورٹ کیا جائے گا۔ بلیک میلرز کا خاتمہ کرنے کے لئے محکمہ آپ کے ساتھ ہے۔ یہ ڈیپارٹمنٹ آپ کا ہے اور اس کی بہتری کے لئے آپ نے ہی کام کرنا ہے۔ ملک کی کامیابی اسی میں ہے کہ ہم میں سے ہر کوئی اپنا کام انتہائی محنت اور دیانت داری سے انجام دے

مزید پڑھیے  کاشتکاروں کی سہولت کے لیے ای آبیانہ نظام متعارف
Back to top button