بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان ، چین مال برداری کا نیا راستہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کیلئے ایک اہم محرک ہے، خلیل ہاشمی

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان مال برداری کا نیا راستہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کیلئے ایک اہم محرک ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دوطرفہ رابطوں کے فروغ میں اہم پیشرفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکو ں کے درمیان کئی ہفتہ وار کمرشل پروازوں کے ساتھ چار ائیرلائنز پہلے ہی کام کررہی ہیں۔خلیل ہاشمی نے کہا کہ مال برداری کے نئے فضائی راستے کا پچھلے ہفتے آغاز کیاگیا جس کے ذریعے چین کے وسطی صوبے HUBEIکےEZHOU HUAHU ہوائی اڈے کو لاہور سے ملایا گیاہے۔

انہوں نے کہا بین الاقوامی کارگو روٹ کے آغاز سے چین اور پاکستان کے درمیان معاشی اور تجارتی تبادلے کیلئے ایک موثر اور مستحکم فضائی اور لاجسٹک ذریعہ فراہم ہوگا اور چینی برانڈز کو پاکستانی منڈی کو تلاش کرنے کیلئے مزید لاجسٹک سہولت فراہم ہوگی۔

EZHOU لاہور کارگو روٹ پہلا بین الاقوامی فضائی مال برداری کاراستہ ہے جسے ایس ایف ائیر لائنز نے شروع کیا جو رواں سال چین کے پہلے مال بردار ہوائی اڈے EZHOU HUAHU سے شروع ہوا۔اس راستے سے ہفتے میں تین پروازیں چلائی جائیں گی جو ہر ہفتے EZHOU سے لاہور کیلئے تین سو ٹن سے زیادہ ہوائی نقل و حمل کی صلاحیت رکھتاہے۔

مزید پڑھیے  یوٹیلٹی اسٹورز پر کجھور اور بیسن کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی
Back to top button