بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

اے این ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، گرفتاریاں

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 100 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی اور 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ جناح ائیرپورٹ سے دبئی جانے والے مسافر سے 350 گرام چرس برآمد ہوئی، جی پی او لاہور میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 320 گرام ہیروئن برآمد کی۔مزید کہا کہ راولپنڈی کوریئر آفس میں کیلیفورنیا سے بھیجے گئے پارسل سے 200 گرام ویڈ برآمد ہوئی ہے۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق چناب ٹول پلازہ جی ٹی روڈ گجرات کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 72 کلو چرس برآمد اور ایک ملزم گرفتار کر لیا۔

اسی طرح سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال، سے 13.2 کلو چرس اور 1.2 کلو افیون برآمد کرتے ہوئے 2 ملزمان گرفتار کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ جہلم کے قریب 6.9 کلو چرس اور 20 گرام آئس برآمد کی گئی اور ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم سے 3.6 کلو چرس برآمد کی، مزید بتایا کہ خیبر کے علاقے زخہ خیل سے 2.3 کلو آئس برآمد کی ہے۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات کر لیے گئے۔

Back to top button